• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے اسلامی تشخص کو کسی صورت ختم نہیں ہونے دیا جائے گا،JUIرہنما

لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت العلمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا محمد امجد، مولانا زاہد الراشدی،استاد الحدیث مولانا احمد علی و دیگرنے کہا ہے کہ دینی مدارس حکومت سے سرکاری گرانٹ نہیں وہ آئین کی حدود میں صرف خود مختاری مانگتے ہیں وعدے کے مطابق رجسٹریشن کا آغاز کیا جائے ملک کے اسلامی تشخص کو کسی صورت میں ختم نہیں ہونے دیا جائے گا، ہم اس ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں،دینی مدارس کے خلاف مہم جوئی اب بند ہونی چاہیے ۔
لاہور سے مزید