لاہور(خبرنگار)جامعہ عروۃُ الوثقیٰ میں یومِ ولادت حضرت علیؓ اور جامعہ کے سولہویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "امامتِ عامہ و امامتِ خاصہ" منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے علما، طلبہ، دانشور اور قصیدہ خواں حضرات نے بھرپور شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ مہمانانِ خصوصی میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، پیر غلام رسول اویسی، علامہ صداقت فریدی، علی دیپ رضوی، اور ایرانی قونصلیٹ کے نمائندے علی رضا مسعودی شامل تھے ۔