یلاب متاثرین اور شہدا کیلئےقرآن خوانی و دعائیہ تقریبات

August 07, 2022

لاہور(خبر نگار) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے فوجی افسران و اہلکاروں کے لئے صدر نیشنل مشائخ کونسل سجادہ نشین گڑھی شریف خواجہ غلام قطب الدین فریدی کی اپیل پر ملک بھر میں نیشنل مشائخ کونسل سے منسلک آستانوں میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ، مشائخ نے شہدائے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ،اس کا نعم البدل ممکن نہیں ، فوجی افسران نے مصیبت میں گھرے عوام کی آسانی کے لئے اپنی جانیں وطن پر نثار کردیں ، عظیم سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے ، شہدائے پاک فوج کی قربانیاں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہر مشکل وقت میں افواج پاکستان نے آگے بڑھ کر ملک کی خدمت کی، اس موقع پر ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ و انتقال شدگان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔