8 محرم کا جلوس نشتر پاک سے برآمد، حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا

August 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سادات آمروہہ کے تحت 8 محرم الحرام کا جلوس اتوار کونشتر پاک سے برآمد ہوکر مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوا، اس دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے، جلوس کے راستوں میں اسکاٹس اور ماتنی تنظیموں نے طبی کیمپ لگائے تھے، جلوس کے راستوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اے جناح روڈ، پیپلز چورنگی، ریڈیوپاکستان، سمیت اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سگنل بند رہے، قبل ازیں مجلس عزا منعقد ہوئی ، جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مددسے نگرانی کی گئی جبکہ بڑی عمارتوں پر شارپ شوٹرز ، پولیس رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکار جلوس کے راستوں پر تعینات رہے، دریں اثنا پیر9 محرم الحرام کو نشتر پارک سے مرکزی جلوس برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔