• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے تقویٰ تمام انبیا کا مشترکہ پیغام رہا، مفتی فضل ہمدرد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معروف ریسرج اسکالر مفتی فضل ہمدرد نے بزم حسینی کے زیر اہتمام خالق دینا ہال میں پا نچویں مجلس سے تعظیم خدا وندی کے عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو لوگ کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے کسی پر زیادتی نہیں کرتے وہی درحقیقت پرہیز گار ہیں خوا وہ مسلمان ہوں یا نہ ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ مفہوم قرآن کے مطابق قائم رہ سکتا ہے، قرآن مجید کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ تقویٰ تمام انبیا کا مشتر کہ پیغام رہا ہے ،قرآن کا پیغام انسانوں کے لئے ہے ، قرآن کی تعلیمات کا مرکز انسان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید