کراچی(اسٹاف رپورٹر) رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں خواتین و کم سن بچوں سمیت 456 افراد کے زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 456 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں356 مرد،44خواتین ،43 بچے اور 13 بچیاں شامل ہیں ،جبکہ ٹریفک حادثات میں 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں ،رواں سال ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں میں 143 افراد ہیوی ٹریفک کا نشانہ بنے جن میں ڈمپر سے 30،ٹرالر سے 54،واٹر ٹینکر سے 33 مزدا گاڑی سے 12 اور منی بس سے 14 افراد شامل ہیں ۔