کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور مذہبی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی نے قر آن سینٹر ڈیفنس میں دین محمدی ؐکے عنوان سے عشرہ محرم الحرام کی پانچویں مجلس عزا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کربلا کے میدان میں نواسہ رسولﷺ، حضرت امام حسین ؑ کے انصار نے ایثار و جانثاری کے ایسے کارنامے انجام دیئے ہیں جن کی نظیر تاریخ بشریت میں نظر نہیں آتی۔