• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی، صفورا اور چنیسر ٹاؤنز کے بجٹ متفقہ طور پر منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر )نیو کراچی ٹاؤن کا سالانہ بجٹ پانچ ارب انسٹھ کروڑ آٹھ لاکھ پندرہ ہزار سات سو باون روپے کی خطیر رقم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے دو ارب اٹھاسی کروڑ پانچ لاکھ تین سو دس روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ لوکل ٹیکسز میں اضافہ اور آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کی بھرپور حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے چیئرمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن کے او زیڈ ٹی فنڈز میں اضافہ کیا جائے،صفورا ٹاؤن کونسل نے ایک ارب 50 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار روپے کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا، اجلاس چئیرمین صفورا ٹاؤن کلیم اللہ خاصخیلی نے کہا کہ اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 49کروڑ 55لاکھ 12ہزار روپے سے زائد ہے اسطرح 49لاکھ 13ہزار روپے سے زائد رقم اضافی ہے،ترقیاتی مصارف کیلئے گزشتہ سال کی نسبت ایک بڑی رقم 33 کروڑ 59 لاکھ 37ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئ ہے،ٹاؤن میونسپل کارپوریشن چنیسر نے بجٹ کثرت رائے سے منظور کر لیا ،اجلا س کی صدارت چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی نے کی بجٹ میں ٹوٹل اخراجات کی مد میں 2 ارب 3 کروڑ 81 لاکھ روپے، ترقیاتی و سڑکوں کی مرمت کیلئے 32کڑوڑ 30 لاکھ، اسٹریٹ لائٹس کیلئے 8کڑوڑ 30لاکھ، صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی،دواؤں اور سرجیکل آئٹم کیلیئے 1 کروڑ 52 لاکھ، پارکوں کی تزئین و آرائش کیلیئے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، بلڈنگ تعمیرات و مرمت کیلیئے 12 کروڑ 75 لاکھ، گاڑیوں اور مشینری کی خریداری کیلئے 2 کروڑ اور مرمت کیلئے 1کڑوڑ 10 اور ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے 1کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید