کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہا کہ قرآن و اہلبیت کی رہنمائی ہمیں صراط مستقیم پر گامزن کرتی ہے ، رسول اکرمﷺ نے واضح طور پر اپنے نواسوں کا تعارف کروایا، امام حسین َ نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین اسلام کو بچایا اور عظیم قربانی دیگر اسلام کے پرچم کو سر بلند کیا ۔