کراچی(اسٹاف رپورٹر )سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے کہا ہے کہ عاشورہ سے قبل شہر بھر میں بالخصوص مساجد امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات ، سبیلوں اور جلوسوں کے روٹس پر فراہمی و نکاسی آب کے مؤثر اور غیر معمولی اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا سے ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں ملاقات کے دوران کیا ۔