پاکستان کا قومی پرچم اب خلا میں بھی بلند ہوگیا

August 09, 2022

ایسٹراناٹ ولیج/ ٹیکساس (اے ایف پی) پاکستان کی اعزازی خیر سگالی سفیر اور مہم جو ونیسا اوبرائن اپنے خلائی سفر میں پاکستانی قومی پرچم بھی ساتھ لے گئی ہیں۔ رواں ہفتے کے شروع میں جب وہاپنے دیگر 5؍ خلاء نوردوں کے ساتھ خلائی سفر پرروانہ ہوئیں اور بیرونی خلاء میں 107؍ کلومیٹر کی بلندی پر پہنچیں جو زمین سے تین لاکھ 51؍ ہزار 232؍ فٹ کی بلندی پر ہے ان کی اس بلندی پر پہنچ کی رفتار 3603؍ کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ اس پرواز کے ذریعہ ونیسا اوبرائن بیرونی خلاء میں پہنچنے والی پہلی خاتون خلانورد بن گئیں۔ یہان کا چھٹا گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہے۔ انہوں نے 2017ء میں کے ٹو کی چوٹی سر کی۔ 2020ء میں وہ ماریانہ ٹرنچ میں 10925؍ میٹرز گہرائی تک پہنچیں۔ اب انہوں نے خلاء میں کارمن لائن عبور کی۔ ونیسا نے 2022ءمیں کارمن لائن عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا اسے سب آربیٹل پرواز بتایا جاتا ہے۔ ونیسا پاکستان کی 75؍ ویں سالگرہ یوم آزادی پر پاکستانی قومی پرچم کو خلاء میں پہنچایا۔ ونیسا نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ پاکستان کا قومی پرچم ہر سال بلند سے بلند تر ہوتا جائے گا۔ ونیسا اوبرائن کو پاکستان کا قومی پرچم پاکستان انالیٹیکا کے بانی حسن بن آفتاب نے پیش کیا تھا۔