امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی سیرت مشعل راہ ہے،سلیم اللّٰہ علوی

August 09, 2022

اوسلو (ناصراکبر) اسلامک کلچرل سنٹر ناروے کے امام و خطیب مولانا سلیم اللہ علوی نے محرم الحرام کے حوالے سے روزنامہ جنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؓ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ امام حسین رضی اللّٰہ عنہ نے دین اور حق کیلئے باطل کے خلاف قربانی دے کر لازوال اور بے نظیر مثال قائم کی ہے۔ آپؓ اور رفقا کا یہ عمل رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم باطل کی جانب سے پھیلائی گئی لسانیت اور فرقہ واریت کی نفرتوں سے الگ ہو کر امت مسلمہ کی بنیاد پر متحد ہوں اور دین اسلام کی حفاظت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر انہوں نے اہل بیتؓ اور صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کی سیرتوں کو مشعل راہ قرار دیا۔