تشدد ، برہنہ کر کےویڈیوز بنانےآن لائن تاوان وصول کرنے پر مقدمہ

August 09, 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پراپرٹی ڈیلر ظاہر کرکے لڑکے کو اپنے پاس بلانے کے بعد تشدد کرنے اور برہنہ کر کے چوری کے الزام کی ویڈیوز بنانے اور پھر آن لائن تاوان وصول کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کورال پولیس کو زاہد حسین نے درخواست دی کہ کچھ روز قبل نامعلوم شخص نے میسج کیا جس نے خود کو پراپرٹی ڈیلر ظاہر کیا اور مختلف سوسائٹیز کے بارے میں بتلایا اور تقریبا 6 / 5 دن بات چیت کر تارہا جس کے بعد اس نے کہا کہ آپ ملاقات کر لیں ہم آپ کو بہتر طریقے سے سمجھا دیں گے۔ میں موٹر سائیکل پر پہنچا تو اس نے کہا کہ آپ انتظار کرو۔اسی دوران دو افرادموٹر سائیکل پر آئے اور کہا کہ ہمیں راجہ صاحب نے بھیجا ہے ، ایک نامعلوم شخص میرے موٹر سائیکل پر بیٹھ گیا اور مجھے اسلحہ کی نوک پر دھمکی دی کہ اگر شور شرابہ کیا تو جان سے مار دوں گا ، اسی دوران ایک گاڑی ہمارے پیچھے موجود تھی۔ مجھے ایک نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پہنچنے پر مجھے مارتے ہوئے خالی گھر کے فرسٹ فلور پر لے گئے ۔ میرے کپڑے اتارکر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا ویڈیو بیان دو کہ تم چوری کرنے آئے تھے اور تم نے 15 تولے سونا چوری کر لیا اور ہم نے تمھیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے ، اسلحہ کی نوک پر مار پیٹ کرتے ہوئے مجھ سے زبردستی ویڈیو بیان لیا ، جس کے بعد کپڑے اتار کر میری عریاں ویڈیو بنائی اور دھمکی دی کہ تم اپنے گھر والوں سے 500.000 روپے منگوا ؤ ، تو ہم تمہیں چھوڑ دیں گے ، خوفزدہ ہو کر اپنے بھائی کو کال کی تو بھائی سے 10000 ہزار روپے ایزی پیسہ منگوایا اور پھر 26000 ہزار مجھ سے کال کر کروا کر میرے دوستوں سے منگوائے اور4000 روپے میرے آن لائن اکاؤنٹ سے بھی نکلوا لیے ، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ دریں اثناء تھانہ کھنہ پولیس کو مدثر نے بتایا کہ عمران نے میری گاڑی خورد برد کر لی۔