پابندی کے باوجود کھلونا پریشر ہارن کی فروخت جاری

August 09, 2022

پشاور (وقائع نگار )پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلونا پریشر ہارن پر پندرہ اگست تک پابندی کے باوجود شہر کے بیشتر علاقوں میں اسکی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا بیشتر علاقوں میں چھوٹے دکانوں میں فروخت ہونے لگا شہر کے بیشتر علاقوں ناصر باغ روڈ،حیات آباد اور نواحی علاقوں میں چھوٹے دکانوں میں کھلونا پریشر ہارن فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم انتظامیہ کی پابندی کے احکامات کو دکانداروں نے ہوا میں اڑا کے رکھ دیا۔