موٹرسائیکل بےقابو، نوجوان گڑھے میں جاگرا

August 10, 2022

فوٹو: اسکرین گریب

نوجوان کو موٹرسائیکل کو بغیر دیکھے پیچھے لے کر جانا مہنگا پڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکلسٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے اسے پیچھے کی جانب لے کر جارہا ہے۔

تاہم وہ موٹرسائیکل کے ساتھ ساتھ اپنا بھی وزن نہیں سنبھال سکا اور گڑھے میں جا گرا۔

سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو کو 12 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے اس موٹرسائیکل والے کے گرنے کے پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ایک نے لکھا کہ موٹرسائیکلسٹ دوسری دنیا میں جانا چاہتا تھا اس لیے وہ پیچھے گیا۔

ایک صارف نے موٹرسائیکل سوار سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دلچسپ بات نہیں بلکہ ضرور وہ زخمی ہوا ہوگا موٹرسائیکلز بھاری ہوتے ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ شخص کیسے باہر آیا ہوگا۔

خیال رہے کہ اس ویڈیو میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ متاثرہ شخص کو کس طرح اس گڑھے سے نکالا گیا۔