پاکستان کا جھنڈا سمندر کی گہرائیوں میں بھی لہرا دیا گیا

August 11, 2022

ایتھنز (مرزارفاقت حسین)پاکستان کا جھنڈا سمندر کی گہرائیوں میں بھی لہرادیاگیا۔یونان میں پاکستانی نوجوان اشراق نذیرکا پاکستان کا ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز بحر ایجین کے نیلے پانیوں کی گہرائی میں 75منٹ اور 75میٹر گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرا کر منفرد انداز سے ڈائمنڈ جوبلی کو منایا۔اشراق نذیر یورپ میں واحد پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہریا میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتانا تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ اشراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔