برطانیہ میں کساد بازاری سے لاکھوں گھرانے متاثر ہوں گے

August 11, 2022

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ نے وارننگ دی ہے کہ برطانیہ عنقریب ایک ایسی کسادبازاری کا شکار ہونے والا ہے جس سے لاکھوں گھرانے خصوصا غریب ترین افراد متاثر ہوں گے۔ ایسے افراد جو ایک تنخواہ ملنے کے بعد اخراجات زندگی پورے کرنے کے لئے دوسری تنخواہ کا انتظار کرتے رہتے ہیں 2024میں ایسے افراد کی تعداد تقریبا دو گنا یعنی 3.9ملین سے بڑھ کر 6.8ملین ہوجائے گی اور ہر پانچویں گھرانے کے پاس بجٹ ختم ہوجائے گا۔ رپورٹ میں یو کے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اکتوبر سے وہ یونیورسل کریڈٹ کی رقم میںکم از کم 25پونڈ فی ہفتہ کا اضافہ کرے۔ کیونکہ مہنگائی کے باعث لوگوں کی آمدنی میں اضافے کے باوجود درحقیقت کمی واقع ہورہی ہے۔ اس کی وجوہات میں بریگزٹ، انرجی کی قیمتوں میں اضافہ اور حکومت کی پالیسوں شامل شامل ہے۔ بینک آف انگلینڈ نے افراط زر کو روکنے کی کوشش بھی شرح سود میں مسلسل چھٹا اضافہ کیا ہے بینک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے افراط زر کی شرح 1.3 فیصد سے زیادہ ہوجائے گی۔ گیس کی قیمتوں اس اضافے سے نہ صرف برطانیہ بلکہ یورپ کی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں مشکلات پیش آئیں گی۔