امبر ایکسٹریم ہیٹ وارننگ، ٹیمز واٹر فرم کا ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ

August 12, 2022

لندن/لوٹن ہیلی فیکس (شہزاد علی /زاہد انور مرزا/ پی اے) یو کے سخت لو اور تپش اور کچھ حصوں کے لیے چار دن کی شدید گرمی کا انتباہ۔تفصیل کے مطابق برطانیہ کے کچھ حصوں کے لیے چار دن کی شدید گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ میٹ آفس نے چار روزہ امبر انتہائی گرمی کے متعلق خبردار کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ کمزور لوگوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے اور سفر میں خلل پڑ سکتا ہے۔ انتباہ کا اطلاق جنوبی اور وسطی انگلینڈ اور ویلز کے کچھ حصوں پر جمعرات کی آدھی رات سے اتوار تک ہوتا ہے۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 35C (95F) تک پہنچنے کے لیے تیار ہے اور ٹیمز واٹر ہوز پائپ پر پابندی کے منصوبوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 2021میں انتباہی نظام متعارف کرائے جانے کے بعد سے اب تک میٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ امبر الرٹ سب سے طویل ہے اور یہ جولائی میں پہلی بار ریڈ وارننگ سے کم ہے، جب درجہ حرارت پہلی بار 40C سے تجاوز کر گیا تھا لیکن محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگرچہ اس ہفتے درجہ حرارت پچھلے مہینے کی ریکارڈ بلندیوں سے نیچے رہے گا، لیکن یہ گرمی کی لہر زیادہ دیر تک چل سکتی ہے۔ میٹ آفس کی وارننگ کئی انتباہات میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک کو گرمی کے لیے تیار کرنا ہے۔ یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے کہا کہ وسطی اور جنوبی انگلینڈ میں منگل سے اتوار تک درجہ حرارت سے متعلق صحت سے متعلق تین الرٹ کا اطلاق ہوگا۔ اس کے لیے "سماجی اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اعلی خطرے والے گروپوں پر مخصوص کارروائیوں کو نشانہ بنائیں۔واٹر فرم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہوز پائپ پر پابندی متعارف کرانے کا منصویہ بنا رہی ہے۔ ٹیمز واٹر فرم لندن سمیت جنوبی انگلینڈ کے کچھ حصوں میں 15 ملین افراد کو سروس فراہم کرتی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ ہفتوں میں عارضی پابندی لگانے کا منصوبہ بنا رہی ہے لیکن ابھی تک اس کے وقت کی تصدیق ہونا باقی ہے ۔ کمپنی کا یہ اقدام ایک نئی ہیٹ ویو کے قریب آنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ میٹ آفس نے انگلینڈ کے بیشتر حصوں کیلئے امبر ایکسٹریم ہیٹ کی وارننگ جاری کی ہے۔ ایک بیان میں ٹیمز واٹر کا کہنا ہے کہ خشک موسم کی طویل مدتی پیش گوئی اور آئندہ ہفتے میں انتہائی گرم درجہ حرارت کی ایک اور پیش گوئی کے کی وجہ سے ہم ہوز پائپ کے استعمال پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔ ہیمپشائر اور آئل آف وائٹ میں گزشتہ جمعہ کو شروع ہونے والی سدرن واٹر کی پابندی کے بعد اس سال انگلینڈ میں اس نوعیت کا یہ تیسرا اقدام ہو گا ۔ ساؤتھ ایسٹ واٹر کمپنی 12 اگست سے کینٹ اور سسیکس میں اسی طرح کی پابندیاں متعارف کرائے گی ۔ آئل آف مین پر بھی جولائی سے اسی نوعیت کی پابندی عائد ہے۔ ٹیمز واٹر نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارے پاس موسم کی پروا کیے بغیر اپنے صارفین کو فراہم کرنے کیلئے پانی خاصی مقدار میں موجود ہو ۔ بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ فرم کئی آپریشنل اور قانونی پروسیجرل ضروریات کی وجہ ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی متعارف کروانے کے آغاز کی صحیح تاریخ بتانے کے قابل نہیں ہے ۔ بیان میں کسٹمرز پر زور جا رہا ہے کہ وہ صرف ضروریات کے مطابق ہی پانی کا استعمال کریں اور بلا وجہ پانی کو ضائع نہ کریں ۔ ٹیمز واٹر کمپنی اس علاقے میں 15 ملین افراد کو پانی فراہم کرتی ہے جو لندن ‘ سرے ‘ برکشائر ‘ آکسفورڈ شائر‘ ولٹشائر اور کینٹ کے کچھ حصوں پر محیط ہے۔ میٹ آفس کے مطابق ۔ اس ہفتے کے دوران کچھ ایربازمیں درجہ حرارت 35 سیتنٹی گریڈ ( 95 فارن ہائٹ ) تک پہنچ سکتا ہے ۔ میٹ آفس نے چار روزہ امبر ایکسٹریم ہیٹ وارننگ جاری کی ہے جس کا اطلاق جنوبی اور وسطی انگلینڈ اینڈ ویلز کے کچھ حصوں میں جمعرات کو نصف شب سے اتوار تک ہوتا ہو گا ۔ میٹ آفس نے یہ نیا انتباہ جولائی میں پہلی ریڈ وارننگ کے بعد جاری کیا ہے جب درجہ حرارت پہلی بار 40 سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا تھا ۔