ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام مظاہرہ

August 12, 2022

بارسلونا(جواد چیمہ)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن اسپین کے زیراہتمام بھارتی قونصل خانہ بارسلوناکے سامنے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے مظاہرہ کا اہتمام کیا گیاجس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی،مظاہرین نے بینرز پلے کارڈز اور پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔احتجاجی مظاہرے میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ای یو پاک فرینڈ شپ فیدریشن اسپین کے صدر کامران خان،صدر پی ٹی آئی اسپین محمد شیراز بھٹی،ڈاکٹر ہما جمشید ،سید فریاد حسین شاہ ،نیئر اقبال،میاں عبدالرئوف آرائیں،قدیر احمد خان ، یاسر ادریس، چوہدری نعمان علی اور دیگر کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آخر میں ملکی سلامتی ترقی و استحکام کے دعاکی گئی۔