سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اوور سیز کی میٹنگ

August 12, 2022

اوسلو (نمائندہ جنگ)مسلم لیگ ن اوورسیز کی جانب سے آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیاجس میں مسلم لیگ ن اوورسیز انٹرنیشنل افیئرز کے صدر سینیٹر اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی۔ جنرل سیکرٹری نور الحسن تنویر، چیف کوآرڈی نیٹر بیرسٹر امجد ملک، پاکستان مسلم لیگ ن ناروے کے صدر شاہد تنویر،چیف آرگنائزر نزیرخالد بٹ اوردنیابھر سے اوورسیزچیپٹرز کے صدور و دیگر عہدے داروں نے آن لائن میٹنگ میں اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات اورپارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے بات چیت کی۔