سمندر 50 سینٹی میٹر بلند، بڑے شہر غائب ہوسکتے ہیں، وفاقی سیکرٹری کا انکشاف

August 12, 2022

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی آصف حیدر شاہ نےانکشاف کیا ہے کہ سمندر 50 سینٹی میٹر بلند ، بڑے شہر غائب ہوسکتے ہیں،کمیٹی اجلاس میں فیصل جاوید ،شیری رحمٰن میں تکرار بھی ہوئی،سینٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کو چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بتایا کہ ملک بھر میں مون سون بارشوں کےدوران 575 افرادجاں بحق اور 939 زخمی ہوئے ، سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جبکہ شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے 18 واقعات ہوچکے ہیں، ہمیں ایک نیشنل ایکشن پلان بنانا ہو گا، چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر سیمی ایزدی نے کہا یہی تو ہم پوچھ رہے ہیں کہ ابھی تک ہوا کیوں نہیں ؟، سینیٹر ہمایوں مہمندنے کہا ہمیں نیشنل ایکشن پلان بنانے سے کیا چیز روک رہی ہے ؟،ہمیں اٹھارھویں ترمیم کے حوالے سے سوچنا ہو گا،وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا وہ سینیٹرز کی فرسٹریشن سمجھ رہی ہیں لیکن اسکا اٹھارھویں ترمیم سے کچھ لینا دینا نہیں، آپکے جو مسائل ہیں ہمیں بتا سکتے ہیں،آئین بدلنے سے کچھ نہیں ہو سکتا، تاج حیدر نے سینیٹرز کو سیلاب زدگان کیلئے ایک دن کی تنخواہ دینے کی تجویز دید ی ، سینیٹر سیمی ایزدی نےکہا ایک دن سے کچھ نہیں ہو گا ایک ماہ کی بھی دیں تو کچھ نہیں ہوگا، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا 10تا 13 اگست بارشوں کا سسٹم ایکٹو ہوچکا ہے ایک اور سسٹم بن رہا ہے جو اس کیساتھ شامل ہو سکتا ہے، اس سسٹم کے شامل ہونے سے یہ سسٹم 17 اگست تک جاری رہ سکتا ہے اس سسٹم سے سندھ اور بلوچستان پر کافی اثر پڑیگا۔