ضلع کی تعمیروترقی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے،نوابزادہ منصوراحمدخان

August 12, 2022

لاہور(خبرنگار) صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی سربراہی میں ضلع کی عوام کی فلاح و بہبود اور ضلع کی تعمیرو ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائش گاہ پرعمائدین علاقہ کے مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔