حکومت وہائیرایجوکیشن کمیشن فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں‘ پی ایس او

August 12, 2022

کوئٹہ( پ ر)پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے بیان میں دو بڑے تعلیمی درسگاہوں کی انتظامیہ کی جانب سے علم تعلیم دشمن رویہ اور منفی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ایک طرف کوئٹہ یونیورسٹی کے حکام کی جانب سے مختلف فیسوں میں اضافہ اور اساتذہ کرام وملازمین کے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی صورتحال نے ادارے کو مالی بحران سے دوچار کردیا ہے دوسری طرف آئی ٹی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ وملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور بجٹ موجود ہونے کے باوجود اساتذہ کے جائز مطالبات سے انکار کی عوام دشمن پالیسی نے اساتذہ وملازمین اور طلباء کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے جو قابل مذمت اور قابل گرفت ہے بیان میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اضافی بجٹ کا فوری بندوبست کرتے ہوئے اساتذہ وملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے ۔