کابل میں ایمن الظواہری کی شہادت حقیقی معلوم نہیں ہوتی‘ جمعیت نظریاتی

August 12, 2022

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت ظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نےکہاہے کہ کابل میں ڈرون حملے میں ایمن الظواہری کی شہادت بھی حقیقی معلوم نہیں ہوتی اس سے قبل بھی امریکہ الظواہری کی شہادت یاموت کے اعلانات کرچکا ہے یہ ڈرامہ بھی افغانستان کی اسلامی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے رچایاگیا ہے انہوں نے کہاکہ کابل میں امریکی ڈرون حملے سوچی سمجھے منصوبے کے تحت کیے جارہے ہیں امریکی جارحیت پورے خطے کے امن وسلامتی کے لیے خطرناک ہے امریکہ افغانستان میں امن نہیں چاہتااس لیے انخلاء کے بعد بھی بدامنی پھیلارہاہے عالمی برادری اور اقوام متحدہ معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔