سندھ پولیس کے 13 پولیس افسران کو صدارتی تمغہ پولیس اور تمغہ قائداعظم دینے کی سفارش

August 13, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر )بہترین کارکردگی دکھانے والے سندھ پولیس کے 13پولیس افسران کو ملک کا اعلیٰ ترین صدارتی تمغہ پولیس اور تمغہ قائداعظم دینے کے لئے سفارش کی گئی ہے۔ وفاقی سیکریٹری داخلہ کی صدارت اسکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی آئی جی شرجیل کھرل ،ڈی آئی جی مظہر نواز ، ڈی آئی جی ذوالفقار مہر، ایس ایس پی امجد احمد شیخ ،ایس ایس پی تنویر حسین تنیو ،ایس ایس پی رخسار احمد خاور،ایس ایس پی سمیت نور،ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی، انسپکٹر محمد ایاز کھیڑو،انسپکٹر انعام حسین جونیجو ،سب انسپکٹر حسین علی شاہانی،سب انسپکٹر رفیق احمد کھیڑو اور شہید اے ایس آئی عبدالغنی جیھو کے نام شامل ہیں۔پولیس افسران کو تمغے 14اگست کی تقریب میں دئیے جائیں گے۔