کراچی( اسٹاف رپورٹر) عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے امیر اہل سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ذوالحجہ کے ابتدائی دس دن رمضان المبارک کے بعد روزوں اور دیگر عبادات کے اعتبار سے نہایت فضیلت والے ہیں، ان دنوں کے ہر دن کا روزہ ایک سال کے نفلی روزوں کے برابر ثواب رکھتا ہے۔