• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہرکے مختلف علاقوں میں ٹریفک حاد ثات میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق شہید ملت روڈ سے بلوچ کالونی پل کی جانب جاتے ہوئے منگل کی صبح ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوارشخص جاں بحق ہو گیا ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں شناخت 30 سالہ اویس ولد پرویزکے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتارگاڑی کی ٹکرکے باعث پیش آیا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر1/H کربلا گروانڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 36 سالہ کاشف ولد انور خان جاں بحق ہو گیا،لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، متوفی راہ گیرتھا اور تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہوا، پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید