کراچی (اسٹاف رپورٹر)ا ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم آلٹرنیٹ نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن پاکستان اور ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کے اشتراک سے عبدالستار ایدھی کے پوتے سعد ایدھی کی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری اور ان پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گبا جس میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں جبکہ سعد ایدھی کی والدہ صبا فیصل ایدھی اور والد فیصل ایدھی نے بھی خصوصی طور پر شرکت کیاحتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سعد ایدھی پاکستانی عوام کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ایک قافلے کی قیادت کر رہے تھے، یہ قافلہ 78ویں یومِ نکبہ کے موقع پر روانہ ہوا، مقررین نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے نکبہ گزشتہ آٹھ دہائیوں سے مسلسل جاری ہے،انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں، حکومتِ پاکستان، اور خصوصاً محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خارجہ، سے مطالبہ کیا کہ سعد ایدھی کی فوری رہائی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں ، خطاب کرنے والوں میں فیصل ایدھی،حبیب الدین جنیدی، ناصرمنصور، ڈاکٹر اصغر علی دشتی اور دیگر شامل تھے ۔