• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے زخمی سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر اشیا برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث5 ملزمان محمد سلمان عرف ملاں، محمد عمر، سید علی، محمد زوہیب اور محمد دانیال کو گرفتارکرکے غیرقانونی اسلحہ ،موبائل فونز،نقدی اورموٹرسائیکلیں برآمدکرلیں ، ملزمان شہرکے مختلف علاقوں عزیز آباد، لیاقت آباد، لالوکھیت، ناظم آباد، سرجانی اور ملحقہ علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتار ملزم محمد سلمان عرف ملاں گروہ کا سرغنہ ہے، ملزم نےانکشاف کیا کہ اس نے ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر ایک گھر میں ڈکیتی کی جس میں موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ روپے بنتی ہے لوٹ کر فرار ہوگئے، دریں اثنا قائدآباد پولیس نے مبینہ طو رپر لانڈھی شیرپاؤ کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان 37 سالہ محمد لقمان اور 40 سالہ فدا الر حمٰن کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ،نقد رقم ، موبائل ففون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید