• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، ایپکا

کراچی ( جنگ نیوز)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایپکا میٹرک بورڈ کراچی کا خصوصی اجلاس صدر سلمان احمد خان کی صدارت میں حالیہ متوقع بجٹ کے تناظر میں منعقد ہوا، صدر سلمان احمد خان،جنرل سیکریٹری شکیل لقمان اور دیگر نےحکومت سے مطالبہ کیا کہ حالیہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ کیا جائے۔ موجودہ مہنگائی کی لہر نے ملازم پیشہ افراد اور غریب طبقے کو شدید متاثر کیا ہے،ان کو ریلیف ملنا نہایت ضروری ہے، اجلاس میںصدر اعجاز بھٹو اور دیگر رہنما موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید