پاکستان ہائی کمیشن لندن سے یوم آزادی کی تقریب کی لائیو سٹریمنگ ہوگی

August 13, 2022

لندن(جنگ نیوز) لندن میں پاکستان ہائی کمیشن 14 اگست 2022 کی صبح 09:30 بجے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی تقریب کی براہ راست نشریات کرے گا۔ تقریب کی لائیو سٹریمنگ ہائی کمیشن کے آفیشل فیس بک پیج پر دیکھی جا سکتی ہے۔ https://www.facebook.com/Pakistaninuk1 واضح رہے کہ ہمیشہ کی طرح ہائی کمیشن کے احاطے میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی برطانوی دوستوں کی موجودگی میں پرچم کشائی ہوگی۔ لائیو سٹریمنگ ان لوگوں کے لیے ہے جو بذات خود تقریب میں شرکت نہیں کر سکتے۔