حاجی عبدالرزاق گجرکا انتقال، کمیونٹی رہنماؤں کی تعزیت

August 13, 2022

کونٹری ( نمائندہ جنگ ) فرانس کی کاروباری شخصیت و سابق کونسلر منڈی بہاالدین چوہدری طارق عزیز گجر ،چوہدری مدثر، چوہدری طاہر اور چوہدری زاہد گجر کے چچا حاجی عبدالرزاق منڈی آبائی گاؤں میں انتقال کر گئے، حاجی عبدالرزاق کی شخصیت ملنسار اور محبت کرنے والی تھی۔ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور کسی کو خالی ہاتھ نہ بھیجتے ۔ وفات پر منڈی بہائوالدین اور یورپ کی کاروباری شخصیت و چیئرمین یونین کونسل پبلک ایڈ ٹرسٹ کے سربراہ ناصر عباس تارڑ ، ظفر اقبال تارڑ ،وقار اسلام ملک ، فرانس کی کاروباری اور کمیونٹی شخصیات نے وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبروتحمل کی دعا کی ہے۔