اسٹریٹ کرائم کو مٹانے کیلئے ”ٹیم محافظ“ کا جال تیار، ساتویں قسط آج نشر ہوگی

August 13, 2022

کراچی ( جنگ نیوز) آئی ایس پی آر اور جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے اشتراک سے بننے والی ”ٹیم محافظ“ کے بہادر نوجوانوں نے اسٹریٹ کرمنلز کو قابو کرنے کیلئے اپنا جال تیار کرلیا ہے۔ مقبول ترین اینی میٹڈڈ سیریز کی نئی قسط میں دکھایا جائے گاکہ ”ٹیم محافظ کی“ ممبران پری ناز اور ماہ نور بازار میں شاپنگ کیلئے جاتی ہیں وہاں موجود جرائم پیشہ افراد اُن کا موبائل چھیننے کی کوشش کرتے ہیں دونوں لڑکیاں ملکر اس واردات کو ناکام بنا دیتی ہیں لیکن ساتھ ہی اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ پکڑنے کیلئے ایک حکمت عملی تیار کی جاتی ہے۔ کیا ”ٹیم محافظ“ اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کا خاتمہ کر پائیں گے یا اس کے مزید ارکان جمع پونجی سے محروم کردیئے جائیں گے؟۔ یہ سارا خلاصہ ہفتے کو عالمی معیار کی اینی میٹڈسیریز میں سامنے لایا جائے گا۔ ”ٹیم محافظ“کی ساتویں قسط ہفتے کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر ”جیونیوز“ اور شام 6 بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ یہ کہانی اتوار کو ”جیوسوپر“ اور ”جیو کہانی“ سے بھی دکھائی جائے گی۔