تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن تعینات

August 13, 2022

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)تھانوں میں لیڈی انچارج انویسٹی گیشن کو تعینات کر دیا گیا،لیڈی انسپکٹر فرحت کو انچارج انویسٹی گیشنز وحدت کالونی تعینات کر دیا گیا۔لیڈی سب انسپکٹر صدف رشید انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قائدِاعظم انڈسٹریل سٹیٹ،لیڈی سب انسپکٹر سمیرا نذیر کا بطور انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ماڈل ٹاؤن تبادلہ،لیڈی سب انسپکٹر امبرین رحمان انچارج انویسٹی گیشن ڈیفنس اے ،لیڈی سب انسپکٹر شازیہ کوثر کا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ تبادلہ،لیڈی سب انسپکٹر سونیا لیاقت انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس تعینات کر دیا گیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی تمام افسران کو نئی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ۔