صوبے کے30سے زائد ہسپتال ایم ایس کے بغیر،انتظامی بحران

August 13, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر )صوبے کے 30 سے زائدجبکہ لاہور کے 10سے زائد سرکاری اسپتالوں میں کئی ماہ سے مستقل میڈیکل سپرٹنڈنٹس تعینات نہیں،ذرائع کےمطابق لاہور کے 10سرکاری ہسپتالوں میں سے میو اسپتال، جناح اسپتال، سروسز اسپتال،جنرل اسپتال، گنگارام اسپتال اور کوٹ خواجہ سعید میں مستقل ایم ایس تعینات نہیں ہیں جبکہ دیگر ہسپتالوں میں ڈی ایچ کیو گجرانوالہ، وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ ملتان ،چلڈرن اسپتال فیصل آباد،نشتر اسپتال ملتان، ٹیچنگ اسپتال ڈی جی خان شامل ہیں ،لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں کے عارضی میڈیکل سپرٹنڈنٹس کے بار بار تبادلےکئے جاتے ہیں محکمہ صحت پنجاب کا اس حوالے سے موقف ہے کہ سیاسی حالات کے باعث مستقل تقرریاں تاخیر کا شکار ہوئیں، میڈیکل سپرٹنڈنٹس کی سرچ کمیٹی جلد انٹرویوز کر کے مستقل تعیناتیاں کردے گی۔