ریلوے شعبہ جنرل ایڈمن کے 9افسروں کے تقرروتبادلے

August 13, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلوے نے شعبہ جنرل ایڈمن کے 9افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ اے پی او فائیو ہیڈا کواٹرز محمدامیر خان کو ڈی پی او ورکشاپ مغل پورہ ، اسسٹنٹ سیکرٹری ہیڈ کواٹر علی نواز کو ایس پی او ٹو ہیڈ کواٹر،اے پی او تھری طارق محمود کو ایس پی او ون ، ایس پی او ون فہد اظہر قریشی کو ایس پی او تھری ، آفس سپریٹنڈنٹ اے پی او فائیو زاہد حفیظ کو اے پی او فائیو کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ اے پی او فور نجم الحدا کو اے پی او چھ کا اضافی چارج ، اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر سید علی نعیم کو اسسٹنٹ سیکرٹری کا اضافی چارج ، آفس سپریٹنڈنٹ محمد ناصر کو اے پی او تھری کا اضافی چارج ،جبکہ آفس سپریٹنڈنٹ محمد ارشد کو اے پی اوفور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔