عذیر بلوچ کی 5 مقدمات میں درخواستِ ضمانت مسترد

August 13, 2022

فائل فوٹو

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پانچ مقدمات میں ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کے خلاف 2012 میں تھانہ کلاکوٹ میں مقدمات درج ہوئے، مقدمات میں دھماکا خیز مواد، پولیس مقابلہ، قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات لیاری آپریشن کے دوران درج ہوئے۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ عذیر بلوچ پر پولیس اہلکار اور راہ گیر کے قتل کے الزامات ہیں۔