ویانا میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ’’میں ہوں پاکستانی‘‘ کشمیر ریلی

August 14, 2022

ویانا (اکرم باجوہ) یوم استحصال کشمیر کے سلسلہ میں ویانا میں ’’میں ہوں پاکستانی‘‘ کے نام سے کشمیر ریلی نکالی گئی،آسٹرین پارلیمنٹ سے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تک نکالی ریلی میں پاکستانی ، کشمیری اور مقامی آسٹرین لوگوں نے بھی شرکت کرکے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا ۔اسٹرین پارلیمنٹ کے سامنے ریلی شروع ہوئی تو مظاہرین نے کشمیری اور پاکستانی جھنڈے اٹھا رکھے تھے بینر اور کتبوں پر کشمیر کی آزادی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے اور مظاہرین بارونق شاہراہِ رنگ پر کشمیر بنے گا پاکستان اور انڈیا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے اور بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ کر مظاہرین میں بڑی گرم جوشی آگئی اور انڈیا کے خلاف زبردست نعرے لگاتے رہے۔بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پہنچ کر تقاریر سے قبل محسن بلوچ نے تلاوتِ قرآن پاک کی اور پر امن میں ہوں پاکستانی کشمیر ریلی سے مختلف مقررین پاک فرینڈز آسٹریا کے صدر علامہ غلام مصطفیٰ بلوچ، منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم،ملک عمیراعوان ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری علی شرافت،الحاج سید سلطان محمود،آسٹرین خاتون کرسٹینا اور پروفیسر ملک شوکت اعوان نے کہا کہ ہم اس وقت تک جہد و جہد کرتے رہینگے جب تک کشمیری آزاد نہیں ہوتے انہوں نے مذید کہا کہ ہم اقوام متحدہ اور یورپین یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور نوجوانوں بوڑھوں کو قید رکھا گیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے کا فوراً نوٹس لیکر ظلم رکوائے اور کشمیر میں اپنا کردار کرتے ہوئے کشمیریوں کو ان کے حقوق دلائے ۔تقریب کے آخر میں قاری شبیر نے کشمیریوں کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کراتے ہوئے کہا کہ آللہ پاک کشمیریوں کو جلد آذادی دے اور انکی مشکلات میں آسانی پیدا کرئے انہوں نے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کیں ۔