سیدنا امام حسینؓ اور رفقا کی قربانیاں فراموش نہیں کی جاسکتیں، رضا علی عابدی

August 14, 2022

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) روحانی شخصیت اور صوفی گائیڈنس کے روح رواں سید رضا علی شاہ عابدی نے محرم الحرام کے حوالے سے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرمت والے ماہ محرم الحرام کا احترام ضروری ہے، انہوں نے کہا نواسہ رسول سیدنا امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے کربلا میں اپنی جانوں کی قربانی پیش کرکے رہتی دنیا تک قربانی کا ایسا نمونہ پیش کیا جسے کسی بھی دور کا انسان فراموش نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا آج ہم نے قرآن اور نماز کو چھوڑ رکھا ہے اور فضول چیزوں کو پکڑ لیا ہے اگر مسلمان نماز اور قرآن پاک کی طرف لوٹ آئیں تو زندگی نہایت پُرسکون اور آسان ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا واقعہ کربلا قربانی، ایثار اور وفاداری کی عظیم مثال ہے ۔