سابق جرمن چانسلر نے پارلیمنٹ پر مقدمہ کردیا

August 15, 2022

برلن (نیوز ڈیسک) روس کے ساتھ تعلقات کے الزامات کے تحت جرمن حکومت نے سابق جرمن چانسلر جیرہارڈ شروڈر کی سرکاری مراعات ختم کر دی ہیں جس پر شروڈر نے جرمن پارلیمنٹ پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ حکومت نے شروڈر کے دفتر کو بند اور اور سرکاری سطح پر حاصل عملے کو معطل کر دیا ہے۔ رواں ہفتے کے آغاز میں انہیں اُن کی سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ کے مقامی دفتر سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تھی جو ناکام رہی۔ مجاز کمیٹی کا کہنا تھا کہ شروڈر کیخلاف پارٹی کے ضوابط کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ جیرہارڈ شروڈر 1998ء سے 2005ء تک جرمن چانسلر رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمنٹ پر مقدمے کے حوالے سے برلن کی انتظامی عدالت میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔