شدید گرمی کے باعث یارکشائر کے شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا

August 15, 2022

ہیلی فیکس (زاہدانور مرزا) برطانیہ میں گرمی کی شدید لہر اور کم بارشوں کے باعث یارکشائر کے کئی علاقوں میں شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر واٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ماہ کے آخر میں ہوس پائپ پر پابندی متعارف کرائے گا یارکشائر کو 130سے ​​زائد سالوں میں سب سے کم بارشوں کا سامنا ہے۔یارکشائر واٹر نے تصدیق کی ہے کہ ہوز پائپ پر پابندی 26اگست سے متعارف کرائی جائے گی برطانیہ کو حالیہ شدید گرم موسم کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے گرم، خشک، موسم اور بارش کی کمی کی وجہ سے یارکشائر کے دریا میں پانی کی مقدار میں کمی ہوگئی ہے ، آبی ذخائر معمول سے تقریباً 20فیصد کم ہیں پابندی کا مطلب ہے کہ یارک شائر واٹر دریاؤں سے زیادہ پانی نکال سکتا ہے اور ذخائر کے بہاؤ کو کم کر سکتا ہےیارکشائر واٹر کے پانی کے ڈائریکٹر، نیل ڈیوس نے کہا ہے کہ یارکشائر کے کچھ حصوں میں 130 سالوں میں زیادہ ریکارڈ سب سے کم بارش ہوئی ہے۔ گرم، خشک، موسم کا مطلب یہ ہے کہ یارکشائر کے دریا کم بہہ رہے ہیں اور ہمارے آبی ذخائر سال کے اس وقت کی توقع سے 20فیصد کم ہیں۔ ہم پابندیاں لگانے سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے، وہ اب ہماری خشک سالی کی منصوبہ بندی کے حصے کے طور پر ضروری ہیں۔ ہم اپنے صارفین کے شکرگزار ہیں، جو اس موسم گرما میں پانی کی بچت کر رہے ہیں۔ یہ واقعی اہم ہے کہ ہم سب ایسا کرتے رہیں تاکہ اپنے آبی وسائل اور ماحولیات کے تحفظ میں مدد مل سکے۔