ڈورسیٹ اینڈ ولٹشائر، میں آگ لگنے کے واقعات میں 429 فیصد اضافہ

August 15, 2022

لندن (پی اے) ڈورسیٹ اور ولٹشائر فائر کا کہنا ہے کہ اگست کے پہلے 10دنوں میں 2021کی اسی مدت کے دوران وائلڈ فائر لگنے کے واقعات میں 429 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال اس دورانیے میں صرف 34 فائرز تھیں جبکہ اس سال اوپن ایریا میں آگ لگنے کے 180واقعات ہوئے ہیں۔ ایکسٹریم ہیٹ کیلئے امبر وارننگ جاری ہونے کے بعد اب ولٹشائر میں فائرز کیلئے ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ فائر سروس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ باہر آگ نہ جلائیں یا کنٹری سائیڈ میں باربی کیو نہ کریں۔ گروپ منیجر سٹیورٹ گیلین نے کہا کہ مہینوں کے گرم اور خشک موسم کے بعد ہمارے کنٹری سائیڈ ایریاز انتہائی خشک ہیں اور اسے نا صرف تیزی سے آگ پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے بلکہ اگنیشن کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ولٹشائر فائر سروس نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مشینری کو بہتر حالت اور فائر کوٹنگ میں رکھیں کیونکہ مشینری میں آگ لگنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ مسٹر گیلین نے مزید کہا کہ وائلڈ فائر سے نمٹنے کیلئے ناقابل یقین حد تک زیادہ وسائل کی ضرورت ہوتی ہے اور کچھ فائرز کو قابو کرنے میں کئی دن یہاں تک کہ ہفتے بھی لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہوائلڈ فائر کنٹری سائیڈ کیلئے تباہ کن اثرات کے ساتھ ساتھ بہت مہنگی بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگ کے حوالے سے جاری ہونے والے انتباہ پر توجہ دیں اور جن چیزوں سے انہیں روکا جائے تو اسے کرنے سے گریز کریں۔ اس طرح سے ہم خود اور دوسروں کو آگ کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ہم سب ڈورسیٹ اینڈ ولٹشائر کو آگ سے محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔