جنگل میں بچا کھچا بار بی کیو پھینکنے پر 2 افراد گرفتار، آتشزنی کا الزام

August 16, 2022

لندن (پی اے) پولیس نے بچا کھچا باربی کیو نار فولک کے جنگل میں پھینکنے پر 2افرا د45سالہ Aleksejs Sokolovs اور Darius Lazausaks کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر پراپرٹی کو نقصان کرنے کی نیت سے آگ لگانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اتوار کو کنگز لن کے قریب Bawsey کنٹری پارک میں لگنے والی آگ سے دور رکھا گیا اور صبح 11بجے ایمرجنسی سروس کو طلب کیا گیا۔ حراست میں لئے گئے دونوں افراد کوبعد میں ضمانت پر رہاکردیا گیا اور جمعرات 15 ستمبر کو کنگز لن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان لوگوں کو ایسے وقت گرفتار کیا گیا ہے جبفائر سروس مختلف علاقوں میں آتشزدگی سے نمٹنے میں مصروف ہے۔