فرانس میں جنگلات میں لگی آگ کے باعث لوگ نقل مکانی پرمجبور

August 16, 2022

پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس میں جنگلات میں لگی آگ کے باعث ہزاروں افراد انخلاپر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق آگ جنوب مغربی فرانس کے علاقے گیروندے کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔آگ بجھانے کے لیے ایک ہزار فائر فائٹر دن رات کارروائی کررہے ہیں۔