یورپ میں ایک لاکھ 60 ہزارایکڑ رقبے پر مشتمل جنگلات جل گئے

August 16, 2022

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) موسمیاتی تبدیلیوں اور خشک سالی کے باعث یورپ میں اس سال اب تکایک لاکھ ساٹھ ہزار ایکڑ پررقبے پر موجود جنگلات جل چکے ہیں۔ یہ اعدادوشمار یورپین یونین کے فائر مانیٹرنگ یونٹ نے جاری کیے ہیں۔ یورپین فاریسٹ فائر انفارمیشن سسٹم (EFFIS) کے مطابق اس سال کے آغاز سے لیکر ابتک یورپ اور اس کے قریبی گردونواح میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار ایکڑ پر پھیلے ہوئے جنگلات آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فائر مانیٹرنگ یونٹ نے اتھارٹیز کو خبردار کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث مزید جنگل آگ کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق اس حوالے سے فرانس بہت بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ جہاں صرف گذشتہ ویک اینڈ پر اس کے جنوب مشرقی علاقے میں پائن کے ہزاروں ہیکٹر کے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے۔