لیجنڈ اداکار رجنی کانت کے فلم انڈسٹری میں 47 برس مکمل

August 16, 2022

سپر اسٹار رجنی کانت کو سینما انڈسٹری میں 47 برس مکمل ہوگئے ہیں، اس موقع پر انہوں نے بھرپور جشن منایا۔

رجنی کانت کی صاحبزادیوں ایشوریا اور سندریا نے گھر میں ہونے والے جشن کی تصاویر شیئر کیں۔

ایشوریا رجنی کانت نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی کے 76 سال، تمام قربانیوں اور جدوجہد کو سلام، رجنی کانت کی بیٹی ہونے پر فخر ہے۔

یاد رہے کہ رجنی کانت نے 1975ء میں فلم انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

وہ اب تک 160 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں زیادہ تر تامل زبان میں ہیں۔