مسلم لیگ ن ہالینڈ کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان کی تقریب کا انعقاد

August 17, 2022

دی ہیگ( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ نے پاکستان کے 75واں یوم آزادی جوش و جزبے کے ساتھ منایا اور جشن آزادی کا کیک کاٹا، اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کے چیئرمین طاہر اقرار شاہ، سینئر نائب صدر جاوید بٹ (پیارا)، جنرل سیکرٹری فیصل منظور اور ہیڈ آف یوتھ کوارڈینیشن عبدالباسط خان نے یوم آزادی پاکستان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان کی سربلندی کیلئے دعا کی سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر اور پاکستان سے آئے پاکستان پیپلز پارٹی منڈی بہاؤالدین کے صدر عظمت مارت نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔