اسلام آباد، جشن آزادی پر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار

August 17, 2022

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)یوم آزادی پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں میں دوغیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ میں ملوث چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیوز میں نظر آنے والے تمام ملزمان کی شناخت نادرا کے ذریعے کی جارہی ہے جس کے بعد مذید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔چاروں ملزمان کو جائے وقوعہ کی ویڈیوز کے ذریعے ٹریس کیا گیا، نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی خصوصی خدمات حاصل کرکے چوبیس گھنٹوں کے اندر چاروں نوجوانوں کو پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارکر گرفتار کیا۔