اورنج ٹرین کوسولرپرمنتقل کرنے سے 1.9ارب روپےکی بچت ہوگی

August 17, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)اورنج لائن میٹرو ٹرین کے آپریشن کو بجلی سے سولر پر منتقل کرنے سے 1.9ارب روپے کی کثیر بچت ہو گی ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر (آپریشن)عزیر شاہ کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین کو سولر سسٹم کے ساتھ الیکٹریفائی کرنا ناگزیر ہے کیونکہ بجلی کی فی یونٹ لاگت 18 سے 21 روپے ہے جو کہ او ایل ایم ٹی کے پورے فنکشن کو زیادہ وقت تک چلانے کے لیے قابل عمل نہیں ہے۔منصوبوں میں سے ایک 50 ایم جی یا 70 ایم جی کی صلاحیت کا ایک سولر پلانٹ لگانا ہے۔ شمسی پلانٹ روایتی بجلی کے آلات استعمال کرنے کی بجائے او ایل ایم ٹی کو پاور اپ کرنے کے لیے وی لنک کے ذریعے ان پٹ ٹو آٹ پٹ کے طریقہ کار کو چالو کرے گا۔او ایل ایم ٹی کے آپریشنل ہونے کے بعد اس پر کل سفر کرنے والوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس نے 90,000 ٹرین ٹرپس کے ساتھ اعلی درجے کے آپریٹنگ بین الاقوامی معیارات حاصل کیے ہیں۔