ٹیک ویلی اور بیکن ہائوس میں مفاہمی یادداشت پر دستخط

August 17, 2022

لاہور (پ ر) بیکن ہائوس سات ممالک میں 315,000 سے زیادہ طلبہ کو تعلیم دینے والے نجی سکولوں اور اداروں کا ایک عالمی نیٹ ورک ہے جس نے حال ہی میں ٹیک ویلی کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس مفاہمت نامے کے تحت ٹیک ویلی بین الاقوامی گوگل فار ایجوکیشن ٹیموں کے تعاون سے بیکن ہائوس کو ان کے پروگراموں جیسے ہوم برج اور اپنے کیمپس میں برنگ یور اون ڈیوائسز (Byod) ماڈل کے آغاز کے لئے کروم بکس کی فراہمی اور ان کو فعال کرنے میں مدد کرے گی۔